تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور ہائیکورٹ:گورنرپنجاب کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت گیارہ فروری تک ملتوی کر دی۔ہائیکورٹ میں نواز چیمہ کی درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں کہا گیا ہے کہ لطیف کھوسہ پر کرپشن کے الزامات ہیں اس لئے وہ گورنر بننے کے اہل نہیں۔ درخواست گزار کی اپیل پر عدالت نے درخواست میں ترمیم کی اجازت دے دی۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گورنر کے تقرر سے کیبنٹ ڈویژن کا تعلق نہیں ہوتا اس لئے درخواست میں ترمیم کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.