5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جسٹس جاوید اقبال کے والدین کا قتل، ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کی مقامی عدالت نے جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل کے ملزمان کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم نوید اقبال اور محمد عباس کو آج ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ اظہارالحق علوی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا بختیار نے بتایا کہ ملزمان سے اسٹامپ پیپر اور دیگر دستاویزات برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس اس مقدمہ قتل کے تیسرے ملزم امین شاکر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے اسے بھی جلد پکڑ لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ دنوں میں قتل کے تمام شواہد اکٹھے کر لئے جائیں گے۔