5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
2شہریوں کے قتل کے الزام میں امریکی شہری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کی مقامی عدالت نے دو نوجوانوں کے قتل کے الزام میں گرفتار امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کا چھ روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیاہے۔لاہور پولیس نے ریمنڈ ڈیوس کو کینٹ کچہری میں مہر محمد ظفر اقبال سیال کی عدالت میں پیش کیا۔پولیس نے امریکی شہری کیخلاف آٹھ دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی، جس پر عدالت نے چھ دن کے ریمانڈ پر ریمنڈ ڈیوس کو پولیس کے حوالے کر دیا۔اس سے پہلے میڈیا کو بتایا گیا تھاکہ ریمنڈ ڈیوس کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا تاہم لاہور پولیس میڈیا کو چکمہ دے کر امریکی شہری کوسخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں کینٹ کچہری لے گئی۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل رانا بختیارنے پیشی کے بعد میڈیا کو بتایاکہ ریمانڈ کا مقصد ملزم سے دوسری گاڑی اور اسکے ڈرائیور بارے معلومات حاصل کرنا ہیں، ملزم ڈیوس کا 8 روزہ ریمانڈ مانگا تھا لیکن عدالت نے 6 روز کا ریمانڈ دیا، انہوں نے بتایا کہ ڈیوس کو6 روز کا ریمانڈ ختم ہونے پر 3 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ ریمنڈ ڈیوس نے عدالت کے سامنے کہاہے کہ اس نے فائرنگ اپنے دفاع میں کی ہے۔