تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکی شہری کے ہاتھوں قتل ہونیوالے دو افراد کی ابتدائی پوسٹماٹم رپورٹ

جنگ نیوز -
لاہور…پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاہور میں امریکی اہلکاروں کی گاڑی تلے آکر جاں بحق ہونیوالے عبادالرحمن کی موت سراوردماغ پر چوٹ لگنے جبکہ فیضان اور فہیم کی موت گولیاں لگنے سے ہوئی۔تینوں نوجوانوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں،امریکی اہلکار کی گاڑی تلے آ کر جاں بحق ہونے والے عباد الرحمن کی لاش کا پوسٹ مارٹم میو اسپتال میں کیا گیا ۔اسپتال انتظامیہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق عباد الرحمن کی موت سر اور دماغ ہر چوٹ لگنے سے ہوئی ۔امریکی شہری کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے فیضان اور فہیم کا پوسٹ مارٹم قانونی کارروائی مکمل نہ ہونے کے باعث دیر سے شروع ہوا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق فیضان اور فہیم کی موت گولیاں لگنے سے ہوئی ۔ فیضان کو تین گولیاں ٹانگ ،کمر اور کولہے پر لگیں جبکہ فہیم کو سر،کمر،ٹانگ اور پیٹ پرچار گولیاں لگیں ۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ فیضان اور فہیم بے گناہ ہیں، انہیں جھوٹے الزام میں ملوث کیا جا رہا ہے۔مقتولین کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بیٹوں کی موت پرانصاف نہ ملا تو وہ سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.