تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملک توڑنے کے منصوبے کا بلیو پرنٹ حکومت کے پاس موجود ہے، رحمن ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ پاکستان میں کسی غیرملکی کو اسلحہ لے کرچلنے کی اجازت نہیں، لاہور واقعہ میں قانون کے مطابق عمل درآمدکیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے ملک توڑنے کامنصوبہ بنایاگیاتھا، جسے پاک فوج اورقانون نافذکرنیوالے اداروں نے ناکام بنادیا، منصوبے کابلیوپرنٹ حکومت کے پاس موجودہے۔ انہوں نے یہ باتیں قومی اسمبلی اجلاس کے دوران لاہور واقعہ پر پالیسی بیان اور پیپلز پارٹی کے رکن نور عالم خان کی طرف سے عائد الزامات کے دفاع میں کیں، پیپلز پارٹی کے رکن نورعالم کاکہناتھاکہ وزیرداخلہ نے، لاہورمیں فائرنگ کرنے والے امریکی ملزم کو چھڑانے کیلئے ٹیلی فون کیا ،وزیرداخلہ نے الزام کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نور عالم اپنے الزامات واپس لیں یاتحقیقات کے لئے ایوان کی کمیٹی قائم کی جائے ۔رحمان ملک نے کہا کہ امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس کے مطابق اس نے دفاع میں فائرنگ کی،ریمنڈ ڈیوس کیخلاف مقدمہ درج ہے۔یہ صوبائی واقعہ ہے تاہم وفاق کی سطح پر بھی یہ تحقیقات جاری ہیں کہ وہ کس ویزے پرپاکستان آیاتھا،اور اس کو اسلحہ رکھنے کی اجازت تھی یا نہیں۔ وزیرداخلہ کے بیان پرنورعالم نے الزام واپس لیتے ہوئے کہاکہ وہ رحمان ملک کے بیان پرمطمئن ہیں۔بلوچستان کی صورت حال پرنکتہ اعتراض پروزیرداخلہ نے کہاکہ ملک توڑنے کے منصوبے کے تحت سب سے پہلے بلوچستان کوتوڑاجاناتھا۔ اس سے قبل انہوں نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ شہروں کو محفوظ بنانے کے منصوبے پر کام ہورہا ہے، اس سلسلہ میں چین کی جانب سے قرضہ بھی فراہم کیا جارہاہے اور خیرات ہے جتنی مانگ لیں ، کوئی دے نہ دے۔عالمی برادری سے وعدے کے مطابق رقم نہیں ملی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.