تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سوئی سدرن نے میٹر کے بغیر ساڑھے 5کروڑ روپے کی گیس بیچ دی

جنگ نیوز -
کراچی …سوئی سدرن گیس کمپنی نے پانچ کروڑ پچاس لاکھ روپے کی گیس بغیر میٹر نوڈیرو رینٹل پاور پلانٹ کو فروخت کر دی۔سوئی سدرن گیس کمپنی ذرائع کے مطابق51 میگاواٹ کے نوڈیرو رینٹل پاور کو جون میں گیس کنکشن فراہم کیا گیا تھا۔ پلانٹ میں کنزیومر میٹر اسٹیشن نہ لگائے جانے کے باعث گیس فروخت ظاہر نہیں ہورہی اور اسی لیے بل بھی نہیں جاری کیا جا رہا۔ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں آڈٹ میں بھی اعتراضات لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس رینٹل پاور پلانٹ کو جولائی تا ستمبر گیس فراہمی کی مد میں5 کروڑ50 لاکھ روپے کے لگ بھگ بل رقم ابھی تک وصول نہیں کیا جا سکی۔ دوسری طرف سوئی سدردن گیس کمپنی ترجمان کے مطابق پلانٹ کے لیے میٹر امپورٹ کیا جا رہا ہے اور یہ کہ اگر کنکشن براہ راست ہو تو میٹرکے بغیرگیس دی جا سکتی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گیس فروخت کی مد میں رقم ہر صورت وصول کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.