5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
منتقل وزارتوں کے متاثرہ ملازمین کودیگروزارتوں میں ایڈجسٹ کیاجائیگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ صوبوں کو منتقل وفاقی وزارتوں کے3 سے4 ہزار متاثرہ ملازمین کو کیڈر کے مطابق دیگر وفاقی وزارتوں میں ایڈجسٹ کیا جائیگا۔ملک کی18کروڑ آبادی میں ٹیکس دہندگان کی تعداد صرف ساڑھے تیس لاکھ ہے۔ سینیٹ کوتحریری جواب میں وزیرمملکت برائے اقتصادی امور نے بتایا کہ پچھلے5سالوں میں واپڈا اور پیپکوکوچارسوبارہ ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دی گئی۔ گذشتہ5 برسوں میں محکمہ کسٹمز میں15 گریڈ تک163 افراد براہ راست بھرتی ہوئے ،18 کروڑ آبادی میں ٹیکس دہندگان کی تعداد30 لاکھ42 ہزار 246 ہے ۔ قانون کے تحت انکم ٹیکس دہندگان کے کوائف عام نہیں کئے جاسکتے اور نا ہی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کی تجویز ہے ۔سینیٹر رضا ربانی نے بتایا کہ ختم کی جانے والی وزارتوں کے وزرا سے متعلق مزید فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔ سینیٹ نے اوگرا کے ترمیمی بل مجریہ دوہزاردس کی متفقہ منظوری دی ۔