تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

جنگ نیوز -
کراچی…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا جس میں کمشنری نظام کی بحالی، سندھ بینک ،اورسندھ کوآپریٹو بینک کی بحالی،صوبے میں گندم کے ذخائر اور پیداوارسمیت دیگرامور پرفیصلے کئے جائیں گے۔کابینہ کے ایجنڈے میں محکمہ خزانہ، خوراک ، سروسز، داخلہ اور دیگر محکموں سے متعلق امور شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں کمشنری نظام کی بحالی، سندھ بینک، صوبے کی مالی صورت حال، نئے سیکریٹریٹ کمپلیکس کی تعمیر، سندھ کوآپریٹو بینک کی بحالی ، سرکاری ملازمت سے برطرف کرنے کے اختیارات، صوبے میں گندم کے ذخائر اور پیداوار، بچوں کے تحفظ اوربورڈ آف ریونیو میں لیز اور الاٹمنٹ سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے بعد اہم فیصلے کئے جائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.