تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حکومت قاتل امریکی اہلکار کو بچانے کی کوشش کررہی ہے، منورحسن

جنگ نیوز -
لاہور…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہاہے کہ لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے اہلکار کی فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے تین نوجوانوں کے خاندانوں کو انصاف دینے کی بجائے حکومت امریکی دہشت گرد کو بچانے کے حربے تلاش کر رہی ہے ۔ قاتل کو بچانے کے لیے وزارت داخلہ و خارجہ کے درمیان مقابلہ بازی شرمناک ہے۔وہ جامع منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لاہو ر میں پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی امریکی اسلحہ سے بھری گاڑیوں سمیت پکڑے گئے تھے، جنہیں پروٹوکول کے ساتھ امریکہ بھجوادیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ بلیک واٹر کی موجودگی کا ہمیشہ انکار کرتے رہے لیکن اب ثابت ہو گیاہے کہ بلیک واٹر پاکستان کے اندر ہر جگہ دندنارہی ہے اور امریکی سفارتخانے اس کو پورا تحفظ دے کر اس کی سرپرستی کر رہے ہیں ۔ سید منورحسن نے کہا کہ حکومت نے نامو س رسالت کے معاملے کو لٹکانے اور طول دینے کی کوشش کی تو عوام کے اندر حکمرانوں کیخلاف نفرت بڑھے گی ۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت اس حد تک نہ جائے کہ احتجاج اور مظاہرے کرنے والے گھروں کو جانے کی بجائے سڑکوں پر ڈیرے ڈال کر بیٹھ جائیں ۔انہوں نے کہاکہ 30 جنوری کو لاہور میں ہونے والی تحفظ ناموس رسالت ریلی ملک میں سیکولر اور لادین لابی کی زبانیں بند کر دے گی اور شمع رسالت کے پروانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر حکمرانوں کے ارادوں کو ناکام کر دے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.