تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز نے تاجروں کو خوف وہراس میں مبتلا کردیا،شاہی سید

جنگ نیوز -
کراچی…عوامی نیشنل پارٹی ،سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز نے معصوم شہریوں اور کاروباری طبقے کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا ہوا ہے۔ ایم اے جناح روڈ پر تاجر برادری کی جانب سے بھتہ خوری کے خلاف احتجاج کراچی میں جاری لاقانونیت کی بدترین مثال ہے۔ حکومت صوبے کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی حکومتی رٹ کو یقینی بنائے اور تاجر برادری کو دہشت گردی سے تحفظ فراہم کرے۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ کراچی کی انتہائی مخدوش صورتحال کے باعث سرمایہ کاری ختم اور بے روزگاری میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا ہے۔تمام قومیتوں کو لسانی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔جب تک کراچی میں رہنے والے پختونوں سمیت تمام قومیتوں کو تسلیم نہیں کیا جاتا اس وقت تک قیام امن کے لئے کی جانے والی تمام کوششیں غیر موثر رہیں گی۔شاہی سید نے تمام سندھ قوم پرست تنظیموں سے اپیل کی کہ سندھ کے وسائل پر قابض عناصر کے خلاف جدوجہد میں عوامی نیشنل پارٹی کا ساتھ دیں اور عملی کردار ادا کریں،اے این پی کے کارکنان سمیت سینکڑوں بیگناہ شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔پولیس اور رینجرز کے غیر موثرہونے کی وجہ سے عوامی نیشنل پارٹی نے فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.