تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گورنر کا قتل ہم بھائیوں پر ڈالنے کی کوششیں کی گئیں،نوازشریف

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ گورنرقتل کیس میں ہم دونوں بھائیوں کو ملوث کرنے کی کوششیں کی گئیں مگروزیر اعظم اس میں رکاوٹ بن گئے۔لاہور کے ایک ہوٹل میں بک لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ ان پر اور شہبازشریف پر تین سو دو کا پرچہ بنانے کی باتیں ہوتی رہیں،تمام ترحالات کے باوجود انہوں نے قومی ایجنڈا حکومت کے سامنے رکھا،دعا ہے حکومت اس پر عمل کرے،انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو 45 دنوں سے پہلے ہوسکتی ہیں ۔مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ وہ وزارت عظمیٰ کے بغیر بھی خود کووزیراعظم سمجھتے ہیں ،:پاکستان کی تعمیر نوان کا اور ان کی پارٹی کامشن ہے،اقتدار ملے یا نہ ملے پاکستان کیلئے جئیں ، مریں گے،ملکی مفاد پر کوئی سودانہیں کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.