تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نامورشاعراور نعت خواں مظفر وارثی انتقال کرگئے

جنگ نیوز -
لاہور…معروف نعت گو ،شاعر ا ورادیب مظفروارثی طویل علالت کے بعد لاہورمیں انتقال کرگئے ، ا نکی عمر77برس تھی، انکا جنازہ کل جوہرٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ سے اٹھایا جائے گا۔مظفر وارثی کے اہل خانہ کے مطابق مرحوم رعشے کے مریض اورچلنے پھرنے سے قاصر تھے۔ مظفر وارثی کی بیس کتابیں شائع ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے32 اردو فلموں کے گیت لکھے لیکن1972 میں گیت لکھنے کاسلسلہ بند کردیا ۔ انہوں نے مختلف ملکوں میں مشاعروں میں بھی حصہ لیا۔انہیں نعت گوئی میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازاگیا ۔ مظفر وارثی کاجنازہ کل ہفتے کو صبح ساڑھے آٹھ بجے جوہرٹاؤن سے اٹھایا جائے گا ۔ مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مظفروارثی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.