تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی این ایس سی رواں سال مزید تین جہاز خریدے گا

جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن رواں سال مزید تین جہاز خریدے گی۔یہ بات چیئرمین پی این ایس سی بریگیڈیئر راشد صدیقی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان جہازوں میں ایک ڈرائی بلک اور ایک لیکویڈ جہاز خریدے گی۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال بینکوں کے ایک کنسورشیم سے بارہ کروڑ ڈالر کا قرض تقریباً4.15 فیصد شرح سود پر لیا گیا ہے اور اس قرض کو آٹھ سال میں واپس کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس قرض میں چھ کروڑ ڈالر کی لاگت سے دو جہاز خریدے جا چکے ہیں جبکہ مزید جہازوں کی خریداری کیلئے تلاش جاری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.