5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دفتر خارجہ کیگرفتار امریکی اہلکارکو قونصلر رسائی دینے کی ہدایت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکی سفارت خانے کے حکام کی درخواست پردفتر خارجہ نے لاہور میں گرفتار امریکی اہلکارکو قونصلر رسائی دینے کی ہدایت کردی۔امریکی سفارت خانے کے حکام نے دفتر خارجہ کے حکام سے کہا تھا کہ امریکی سفارتی اہلکار ریمنڈڈیوس کو قونصلر رسائی دی جائے۔ امریکی سفارت خانے کے حکام کے رابطے کے بعد دفتر خارجہ حکام نے حکومت پنجاب سے رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ پنجاب حکومت ریمنڈ ڈیوس کو قونصلر رسائی دے۔