5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایف آئی اے نے مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
جنگ نیوز -
لاہور … لاہور کی ایف آئی اے عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔ مونس الٰہی کے ورانٹ گرفتاری ایف آئی اے کی عدالت نے کئی بار طلب کئے جانے کے باوجود ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش نہ ہونے پر جاری کئے ۔ اس سے قبل ڈائریکر ایف آئی اے ظفر قریشی نے مونس الٰہی کو ان کے منیجر محمد مالک کے بیان پروضاحت کے لئے طلب کیا تھا ، لیکن مونس الٰہی پیش نہ ہوئے ، دوسری بار طلب کرنے پر مونس الٰہی کے وکیل عابد ملک نے بتا یا کہ مونس الٰہی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے اور انہیں مہلت دی جائے ، جس پر ڈائرکٹر ایف آئی اے نے وکیل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے عدالت سے مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے ، مونس الٰہی کے منیجر محمد مالک نے گرفتاری پر ایف آئی اے کو بتایا تھا کہ اس کے بینک اکاؤنٹ میں آنے والے 22 کروڑ روپے این آئی سی ایل کیس کے ملزم محسن وڑائچ نے دئے تھے جو مونس الٰہی کو دیئے جا چکے ہیں ۔