تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

قاہرہ :پرتشدد مظاہروں میں ایک شخص ہلاک، متعددزخمی

جنگ نیوز -
قاہرہ…مصر میں صدر حسنی مبارک کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے۔ جبکہ قاہرہ میں مظاہرین کی صدارتی محل کی جانب پیش قدمی کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ مصری پولیس کے درجنوں اہلکاروں نے حکومتی احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی وردیاں اتار کر مظاہرین میں شامل ہوگئے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطاب مختلف سیاسی جماعتوں وصحافتی تنظیموں سمیت طلبا ایسوسی ایشن اور وکلا وانسانی حقوق کے اداروں کی اپیل پر مصر کے متعدد شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔سکیورٹی حکام نے صدارت کے ممکنہ امیدوار محمد البرادعی اور فرنٹ پارٹی کے سربراہ اسامہ الغزالی کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔ دار الحکومت قاہرہ سمیت متعدد شہروں میں پولیس اور مشتعل مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں چھڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف ربڑ کی گولیاں سمیت آنسو گیس اور پانی کا بے دریغ استعمال شروع کردیا ہے۔ جبکہ ہزاروں مظاہرین صدارتی محل جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس دوران مصری پولیس کے درجنوں اہلکاروں نے حکومتی احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی وردیاں اتار کر مظاہرین میں شامل ہونے کی اطلاعات ملی ہے۔یاد رہے کہ حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل فونز سروس مکمل طور پر معطل کردی ہے۔ جبکہ پولیس نے مظاہروں کی کوریج میں مصروف درجنوں صحافیوں پر تشدد کرکے ان سے فوٹیجز اور کیمرے تحویل میں لے لی ہے۔ اس دوران چار فرانسیسی صحافیوں کی گرفتاری کی بھی اطلاع ملی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.