تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کابل:خود کش دھماکے میں9 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کابل…افغانستان میں خود کش بم دھماکے میں تین غیر ملکی خواتین اورایک بچے سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے ۔خود کش دھماکہ دارالحکومت کابل کے مغربی طرز کے جنرل اسٹور میں کیا گیا ۔ کابل پولیس چیف محمد ایوب کے مطابق حملے میں نو افراد مارے گئے جبکہ چھ شدید زخمی ہوئے ہیں ۔وزارت داخلہ کے سینئر عہدے دار سید بشیر نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے پہلے دستی بم پھینکا، پھر فائرنگ کی اور بعد میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ادھر طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے طالبان کا کہنا ہے کہ حملہ امریکی سیکیورٹی کنٹریکٹرز کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.