5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وزیر اعظم کی ہاکی فیڈریشن کو 12 کروڑ روپے گرانٹ جاری کرنے کی ہدایت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ہاکی فیڈریشن کو بارہ کروڑ روپے کی گرانٹ فوری طورپر جاری کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔فیڈریشن کے صدر نے وزیر اعظم سے ملاقات میں انہیں کھلاڑیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ ہاکی فیڈریشن کے صدرقاسم ضیا نے اسلام آباد میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قاسم ضیا نے فیڈریشن اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل اور مطالبات کا ذکر کیا ۔ وزیر اعظم نے فوری طور پرفیڈریشن کی12 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے حکم دیتے ہو ئے کہا کہ فیڈریشن کو وعدے کے مطابق سالانہ50کروڑ روپے کی گرانٹ ملے گی۔ کھلاڑیوں کی نوکریوں سے متعلق انہوں نے کہا جن کھلاڑیوں کی مستقل نوکریاں نہیں ان کی فہرست فراہم کی جا ئے،ایشین گولڈمیڈلسٹ ٹیم کی انعامی رقم سے متعلق وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ چار کروڑ کی رقم ایک ہفتے کے اندر مل جائے گی ۔قاسم ضیا نے وفاقی وزیر کھیل سے بھی ملاقات کی۔