5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ایس ای میں اتارچڑھاؤ،100انڈیکس 12462پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے وار کاروبار کے آخری روز بھی سرگرمیاں اتارچڑھاؤ کا شکار رہیں۔ جمعہ کو بازار حصص کا آغاز مثبت ہوا مگر نئی مانٹیری پالیسی میں شرح سود میں متوقع مزید اضافے کی خبروں پر سرمایہ کارمحتاط نظر آئے اور انہوں نے نئی خریداری سے گریز کیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس14پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار462پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم8 کروڑ شیئرز رہا۔ آج سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت14پیسے اضافے کے ساتھ15 روپے53پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس22پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار152پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا یہ سلسلہ آئند ہفتے بھی جاری رہ سکتا ہے۔