5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایشیائی بینک توانائی کے ترسیلی نظام کیلئے 24کروڑ 20لاکھ ڈالر دیگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایشیائی ترقیاتی بینک،پاکستان کو توانائی کے شعبے میں ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے24کروڑ20 لاکھ ڈالر فراہم کریگا۔اسلام آباد میں حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کے تحت بینک،ملک میں توانائی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے24کروڑ20 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری کریگا۔یہ رقم سال2008 میں پاور ڈسٹری بیوشن نظام کی مد میں81 کروڑ ڈالرکے معاہدے کے تحت منظور کیے گئے سرمایہ کاری پروگرام کا حصہ ہوگی۔ اے ڈی بی کی جانب سے سال2008 میں بجلی کی چوری روکنے اور توانائی کے نظام میں بہتری کے لیے یہ معاہدہ کیا گیا تھا۔