تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سونے کی فی تولہ قیمت 450روپے کمی کیساتھ43ہزار114ہوگئی

جنگ نیوز -
کراچی…عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد اب اس میں گروٹ شروع ہوگئی ہے جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹس پر بھی دیکھے جارہے ہیں۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے جیونیوز کو بتایا کہ صرف جمعہ کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 22 ڈالر کمی کے بعد1315 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹس میں بھی جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت450 روپے کمی کے بعد43 ہزار300 روپے ہوگئی۔ جبکہ دس گرام قیمت386 روپے کمی کے بعد37 ہزار114 روپے کی سطح پر آگئی۔ حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تیرہ سو ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آسکتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.