5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستانی ترسیلات زر کا بڑا حصہ جائیداد، غذا اور شادیوں پر خرچ ہوتا ہے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کی تحقیق کے مطابق پاکستانی تارکین وطن کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات کا بڑا حصہ ریئل اسٹیٹ، زرعی آلات، غذا اور شادیوں پر خرچ ہوتا ہے۔آئی او ایم نے سعودیہ عرب میں مقیم تارکین وطن کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات کا پاکستان میں ان کے گھرانوں پر اثر کا مطالعہ کیا۔ سروے میں ترسیلات وصول کرنیوالے500گھرانوں کو شامل کیا تھا۔ مطالعہ سے یہ بات ثابت ہوئی کہ سعودی عرب میں کام کرنیوالے پاکستانی اوسط سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں جبکہ گھر کی مجموعی آمدنی کا41 فیصد بچت کر لیتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق بچت کے علاوہ ترسیلات کا بڑا حصہ رئیل اسٹیٹ، زرعی آلات، غذا اور شادیوں پو خرچ ہوتا ہے۔