5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 5فٹ لمبی دیوہیکل پالتو چپکلی
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …گھر کی دیواروں پر چلتی پھرتی ننھی منی چپکلیاں تو آپ نے بہت دیکھی ہو ں گی لیکن امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک ایسی پالتو چپکلی بھی مو جود ہے جو حیرت انگیز طور پر 5فٹ لمبی ہے۔ اس دیوہیکل چپکلی کو ایک خاتون نے اپنے گھر میں ایک پالتو جانور کی طرح پال رکھا ہے۔حال ہی میں یہ چپکلی اپنے پنجرے سے نکل گھر سے با ہرچلی گئی جسے دیکھتے ہی لوگوں نے جانوروں کی نگہداشت کے ایک سینٹر میں جمع کروادیا۔اس چپکلی کو بحفاظت طریقے سے اس کی مالکن کے حوالے کر دیا گیا ہے اور اب یہ دوبارہ سے ایک پالتو جانور کی طرح آزادی سے گھر میں رہ رہی ہے۔