5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تیونس میں مظاہروں کاسلسلہ جاری ،وزیراعظم سے استعفے کامطالبہ
جنگ نیوز -
تیونس میں مظاہروں کاسلسلہ جاری ،وزیراعظم سے استعفے کامطالبہ
تیونس…تیونس میں کابینہ کی تبدیلی کے باوجود مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔مظاہرین وزیراعظم محمد غنوشی سے استعفے کامطالبہ کررہے ہیں۔تیونس میں پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے ان کے کیمپ پرآنسوگیس کے شیل پھینکے جس کے جواب میں مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤکیا۔پولیس نے کئی افرادکوحراست میں بھی لے لیاہے۔مظاہرین پانچ روزسے احتجاجی کیمپ لگائے بیٹھے تھے اوروزیراعظم محمد غنوشی سے استعفے کا مطالبہ کررہے تھے۔ان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم صدرزین العابدین کی باقیات میں سے ہیں اس لیے انھیں مستعفی ہوجانا چاہئے۔