تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عالمی برادری کا مصرمیں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... عالمی برادری نے مصرمیں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مصر سے سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے ۔وائٹ ہاؤس میں صدراوباما کو مصر کے معاملے پرچالیس منٹ کی بریفنگ دی گئی ۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبز نے کہا ہے کہ مصر میں مظاہروں کی صورت حال پر تشویش ہے، تاہم ابھی صدر اوباما نے صدر حسنی مبارک سے رابطہ نہیں کیا ہے،ترجمان کاکہنا تھا کہ امریکا مصر کو دی جانے والی ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد کا از سر نو جائزہ لے گا، امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے مصری حکومت پرزوردیا ہے کہ پرامن مظاہرین کے خلاف طا قت کا استعمال نہ کیا جائے۔ امریکی سینیٹر جان کیری نے صدرحسنی مبارک سے استعفے اورنئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔یورپی یونین نے بھی مصر سے سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے کہا ہے۔ جبکہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.