5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مصرمیں جلاؤگھیراؤ ،وکی لیکس کے حسنی مبارک سے متعلق کئی انکشافات
جنگ نیوز -
قاہرہ ... مصرمیں جلاؤگھیراؤ اورحکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اوراس موقع پروکی لیکس نے صدرحسنی مبارک سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں جن میں دعویٰ کیاگیاہے کہ اب پریشانی اوردباوکاشکارمبارک مشرق وسطی میں جمہوری اصلاحات کے امریکی منصوبے سے خائف تھے۔وکی لیکس نے دعوی کیاہے کہ مظاہروں کاسامناکرنیوالے صدرمبارک کاخیال تھاکہ تبدیلی سے متعلق امریکاکاماضی میں دباومشرق وسطی میں افراتفری کاسبب بناتھا۔دعوی کیاگیاہے کہ صدراوباما نے سابق صدربش کے برخلاف مصرکے ساتھ بظاہرگرمجوش تعلقات کااظہارکیاتھامگرانتظامیہ کوہدایت کی تھی کہ وہ حسنی مبارک سے مطالبہ کریں کہ وہ ملک میں جمہوری اصلاحات کریں۔تاہم حسنی مبارک نے ان ہدایت پرکان دھرنے سے انکارکردیاتھااوران کاخیال تھاکہ ماضی میں امریکاکی ایسی ہی کوششوں سے شاہ ایران کے نکالے جانے اورغزہ میں الیکشن سے حماس کے ابھرنے جیسی صورتحال پیداہوئی تھی۔