تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصر: حکومت مخالف مظاہرے،صدر مبارک نے حکومت تحلیل کردی

جنگ نیوز -
قاہرہ ... مصری صدر حسنی مبارک نے حکومت کے خاتمے کا اعلان کردیا۔مصر میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے بعد صدر حسنی مبارک نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے حکومت تحلیل کرنے کا اعلان کردیا تاہم وہ خود مستعفی نہیں ہوئے۔قوم سے خطاب میں صدر حسنی مبارک کا کہنا تھا کہ ہفتے کو نئی کابینہ تشکیل دے دی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ مظاہروں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے،افراتفری اور پرامن مظاہروں میں فرق ہونا چاہئے۔تبدیلی افراتفری کے ذریعے نہیں آسکتی ۔صدر مبارک کا کہناتھا کہ وہ آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ناپسندیدہ افرادعوام میں گھس کر فساد پھیلا رہے ہیں، کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وکی لیکس نے بھی اپنی خفیہ دستاویز میں انکشاف کیا تھا کہ صدر حسنی مبارک جمہوری اصلاحا ت کے امریکی منصوبے سے خوفزدہ تھے۔دوسری جانب حزب اختلاف نے صدر حسنی مبارک سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ صدر حسنی مبارک کے مستعفی ہونے تک مظاہرے جاری رہیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصر میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 16 تک پہنچ چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.