5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خیبرایجنسی،باڑہ بازار میں دو دھماکے اور فائرنگ
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر ایجنسی کے باڑہ بازار میں دو دھماکے سنے گئے۔ اطلاعات کے مطابق پہلا دھماکا پہلا دھماکا پریس کلب کے قریب ہوا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کے جانب سے شدید فائرنگ کی جارہی ہے۔ اسی اثناء میں دوسرا دھماکا بھی سنا گیا۔ واضح رہے کہ باڑہ بازار میں گذشتہ ڈیڑہ سال سے آپریشن جاری ہے اور علاقے میں کرفیو نافذ ہے جبکہ پریس کلب میں فورسز قیام پذیر تھیں۔تا حال دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔