تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل میں ملوث تیسرا ملزم بھی گرفتار

جنگ نیوز -
لاہور…جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل میں ملوث تیسرے ملزم امین کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم امین کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان نوید اقبال اور عباس 18 جنوری کو ہی گرفتار ہوگئے تھے لیکن امین مفرور تھا۔ : ملزم امین نے 11 جنوری کے روز جسٹس جاوید اقبال کے والد ملک عبدالحمید اور ان کی والدہ زرینہ بیگم کو قتل کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.