5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شانگلہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ،سیکیورٹی کے سخت انتظامات
جنگ نیوز -
سوات…خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 87 شانگلہ ون میں ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں۔ اس موقع پر سیکورٹی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔۔آج ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو کہ پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کیلئے 102 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔جن میں 43حساس جبکہ 44 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعدادایک لاکھ پینالیس ہزارآٹھ سو 54 ہے۔ آج ہونے والے انتخابات میں چار سیاسی جماعتوں کے امیدوار شامل ہیں۔ان میں پاکستان مسلم لیگ ق کے محمد ارشاد خان،اے این پی کے محمد دیا رخان کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے جبکہ جمعیت علما اسلام کے راحت حسین اورجماعت اسلامی کے فدا محمد بھی میدان میں ہیں۔PK-87 شانگلہ1 کی نشست مسلم لیگ ق کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی ظاہر شاہ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔الیکشن کے موقع پر شانگلہ کے مختلف علاقوں کوسیاسی جماعتوں کے پرچم سے سجایاگیاہے۔اورجگہ جگہ بینرزآویزاں ہیں۔