تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سندھ:غذائی قلت کا مسئلہ حل کرنے کیلئے جامع منصوبے کا اعلان

جنگ نیوز -
کراچی…محکمہ صحت سندھ نے غذائی قلت کامسئلہ حل کرنے کیلئے جامع منصوبے کا اعلان کیا ہے جسکے تحت پانچ سال تک کے تقریبا تین لاکھ ستر ہزار بچوں اور پچا س ہزارخواتین کاعلاج کیا جائے گا۔کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں سندھ کے صوبائی وزیر صحتڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ حکومت سندھ ،یونیسیف اور دیگراین جی اوز کے مشترکہ تعاون سے کئے جانے والے سروے کے بعد کیا گیاہے اور اس کے نتائج سے سندھ میں 75 لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے بتایاکہ سروے رپورٹ کے مطابق سندھ میں 5 سال سے کم عمر تقریبا 99 ہزار بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور اگلے 18 ماہ میں متاثرہ بچوں اور عورتوں کا علاج اور ان سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر اس حکمت عملی کے اہم جزو ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.