5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تیسرا ون ڈے،پاکستان کاکیویز کو جیتنے کیلئے294رنز کا ہدف
جنگ نیوز -
کرائسٹ چرچ…پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ میں تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر293رنزبنائے اور نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے294رنز کا ہدف دیا ہے۔ محمد حفیظ کی پہلی سنچری اور کپتان شاہد آفریدی کے 25گیندوں پر5چوکوں اور5چھکوں کی مدد سے شاندار65رنز کی بدولت پاکستان نے 293رنز بنا کر بظاہر نیوزی لینڈ کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ میچ میں ایک وقت پاکستان کے56رنز پر 3کھلاڑی آوٴٹ تھے اس کے بعد مصباح اور محمد حفیظ کی94رنز کی شاندار شراکت، محمد حفیظ کی عمر اکمل کے ساتھ52رنز کی شراکت او ر آخر میں عمر اکمل اور کپتان آفریدی کی 69رنز کی شراکت نے پاکستان کو ایک مستحکم اسکورتک پہنچادیا۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ملز، ساوٴتھی اور بینیٹ نے2, 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ اورام نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔