5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
صحبت پور :اوچ گیس فیلڈ کی طرف جانے والاپل دھماکہ خیز مواد سے تباہ
جنگ نیوز -
صحبت پور … صحبت پور کے قریب نا معلوم افراد نے اوچ گیس فیلڈ کی طرف جانے والے پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق نا معلوم تخریب کاروں نے دھماکہ خیز مواد پل کے اندرونی حصے میں نصب کر کے ریمورٹ کنٹرول سے دھماکہ کیاجس سے پل کے 7فٹ تک کا حصہ متاثر ہوا۔پل کے متاثرہونے کے بعد اوچ گیس فیلڈ کو آنے جانے والے تمام راستے بند ہوگئے ہیں ۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کا معائنہ کر کے چوکیاں قائم کردی ہیں ۔واقعہ کا مقدمہ صحبت پور تھانے میں درج کرلیاگیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔