تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کوئٹہ: علمدار روڈ پر کھڑی گاڑی میں دھماکا، 2افراد زخمی

جنگ نیوز -
کوئٹہ … کوئٹہ کے علمدار روڈ پر دھماکا ہوا ہے،جس سے2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کی مصروف شاہراہ علمدار روڈ پر کھڑی ایک گاڑی میں دھماکا ہوا، جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے سے گاڑی مکمل طور تباہ ہوگئی، جبکہ قریب ایس پی شعبان علی کی گاڑی بھی موجود تھی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام اور امدادی کارکن جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.