5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امیتابھ بچن نئی فلم کیلئے اپنے سرَاور داڑھی کے با ل ڈائی کر وائیں گے
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی… مختلف فلموں میں کئی سالوں سے اپنے ایک ہی اسٹائل کے ساتھ جلوہ گر ہو کر کروڑوں دلوں پر حکمرانی کر نے والے سپر اسٹار امیتابھ بچن بالآخراپنے اسٹائل سے اکتا گئے ہیں اور اب وہ اپنی دو نئی فلموں میں سَر اور داڑھی کے با لوں کو ڈائی کر وائیں گے۔گیارہ سالوں سے ایک ہی انداز میں بالوں کو سنوارنے والے امیتابھ بچن نے نئی فلم AarahshanاورBoodha کیلئے اپنے بالوں اور داڑھی کو نئے انداز میں کاٹ کر ڈائی کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔فلمBoodhaکے ہدایت کا ر Puri Jagannath نے اس خبر کی تصدیق کر تے ہو ئے کہا ہے کہ جی ہاں۔ اس فلم میں60سالہ امیتابھ بچن بالکل نئے 25سال کے نوجوان کے روپ میں نظر آئے گے ۔