5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایشین کپ فٹ بال کا فائنل :آج جاپان اور آسٹریلیا پنجہ آزمائی کرینگے
جنگ نیوز -
دوحہ…15ویں ایشین کپ فٹ بال کا فائنل آج جاپان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ قطر میں جاری ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی جس میں آج جاپان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگی۔ جنوبی کوریا کے خلاف سیمی فائنل میچ میں انجری کا شکار ہونیوالے ٹاپ جاپانی اسٹرائکر شن جی کاگواٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔قطر کے خلیفہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے فائنل میں آسٹریلوی ٹیم اپنے کھلاڑیوں کے تجربے کا فائدہ اٹھانے کے بھرپور کوشش کرے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔