5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایشین کپ فٹبال:جنوبی کوریا نے ازبکستان کو ہراکر تیسری پوزیشن نام کرلی
جنگ نیوز -
دوحہ …جنوبی کوریا نے نے ازبکستان کو3-2سے ہرا کر ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔میچ میں کوریا نے شاندار آغاز کیا اور پہلے40 منٹ میں اسکور لائن3-0کردی۔ میچ کا پہلا گول17ویں منٹ میں Koo Ja-cheol نے کارنر پر کیا۔28ویں منٹ میںJi Dong-won نے برتری 2-0کردی اور پھر39ویں منٹ میںJi کے گول کی بدولت اسکور3-0 ہوگیا۔ دوسرے ہاف میں ازبکستان نے اچھا کم بیک کرتے ہوئے دو گولز اسکور کئے لیکن مقررہ وقت ختم ہونے تک میچ کا اسکور تین دو رہا۔ اس طرح جنوبی کوریا نے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔