5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈہرکی کے گیارہ دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح
جنگ نیوز -
گھوٹکی…گھوٹکی کے قریب ڈہرکی کے گیارہ دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کر دیا گیا ہے جس پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور افتتاح کرنیوالوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میاں عبدلحق عرف میاں مٹھو کے ترقیاتی بجٹ سے ڈہرکی کے گیارہ دیہاتوں مھراب سمیجو ،شادمان سمیجو ، حامد پور، قطب الدین منگی و دیگر علاقوں میں سوئی گیس کی دو کروڑ روپے کی مختلف اسکیموں کا افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر دیہاتیوں نے ایم این اے اور ڈی سی او گھوٹکی زاہد علی عباسی کا والہانہ استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی اور خواتین نے دعائیں دیں ۔سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے ایم این اے، ڈی سی او زونل منیجر ذوالفقار علی بلو ، سید لعل شاہ، جام عبدالفتح سمیجو و دیگر نے خطاب کیا۔