5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خیبر ایجنسی : باڑہ بازارمیں دو دھماکے، دو ایف سی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر ایجنسی کے باڑہ بازارمیں دو دھماکوں میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکوں کے بعداب بھی وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے باڑہ بازار میں پہلا دھماکا سکیورٹی فورسز کے گزرنے والے قافلے پر ہوا، جبکہ دوسرا دھماکا باڑہ پریس کلب کے قریب ہوا۔ دھماکوں میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔دھماکے کے بعد باڑہ بازار میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔علاقے میں اب بھی وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ خیبر ایجنسی کے باڑہ بازار میں سکیورٹی فورسز موجود ہیں اور گذشتہ ڈیڑھ سال سے اس علاقے میں کرفیو نافذ ہے۔