تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مشی گن:امریکی شخص کی پولیس اسٹیشن میں فائرنگ ،4اہلکار زخمی

جنگ نیوز -
ڈیٹرائٹ …امریکی ریاست مشی گن کے پولیس اسٹیشن میں ایک شخص نے فائرنگ کر دی،4افرادشدیدزخمی ہوگئے۔امریکی شہرڈیٹرائٹ میں ایک شخص پولیس اسٹیشن میں گھس گیا اورسامنے میزپربیٹھی خاتون سارجنٹ پرفائرنگ کر دی۔ اس کے بعد دوسرے اہلکاربھی عتاب کانشانہ بنے،اچانک ہونیوالی فائرنگ سے پریشان اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنیوالے شخص کومارگرایا جبکہ4 پولیس اہلکاربری طرح زخمی حالت میں اسپتال پہنچائے گئے۔پولیس کی جانب سے اس واقعے کی اڑسٹھ سیکنڈ کی وڈیوبھی جاری کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.