5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈیوس کو لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر لیجانے پر پابندی کی درخواست
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ میں دو شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر لیجانے پر پابندی کی درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور ہائی کورٹ میں یہ درخواست اقبال جعفری ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ریمنڈ ڈیوس ایف بی آئی کا خفیہ ایجنٹ ہے اور اسے امریکا بھجوانے کے لئے سازش تیار کی جا رہی ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت متعلقہ حکام کو پابند کرے کہ ڈیوس کو لاہور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر نہ جانے دیا جائے۔