تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا کے پاس ایسی ٹیکنالوجی نہیں جو وکی لیکس کو مکمل بند کرسکے،اسانج

جنگ نیوز -
لندن …وکی لیکس کے انکشافات نے کئی لوگوں کی نیندیں اڑادیں لیکن دوسری جانب ویب سائٹ کے بانی جولین اسانج اس معاملے سے خوب لطف اٹھارہے ہیں۔ وکی لیکس کے بانی نے گزشتہ سال اکتوبر میں بیان دیاتھا کہ بینک آف امریکا کے اعلیٰ عہدیدار کی ہارڈ ڈرائیو سے پانچ گیگا بائٹس پر مشتمل خفیہ دستاویزات حاصل کرلی گئی ہیں جو دو ہزار گیارہ کے اوائل میں سامنے لائی جائینگی۔ اس بیان سے امریکی بینکوں میں کھلبلی مچ گئی تھی اور بینک آف امریکا کارپوریشن کے تین فیصدسے زیادہ حصص گرگئے تھے۔امریکی نشریاتی ادارے سے تازہ ترین انٹرویو میں وکی لیکس کے بانی نے بینکوں کی پریشانی پر خوشی کا اظہار کیا۔ تاہم اس بارے میں مزید کچھ بتانے سے انکار کیا۔اسانج کے مطابق یہ خفیہ دستاویزات سامنے آنے سے بینک سے تفتیش بھی ہوسکتی ہے۔اسانج کے مطابق امریکی حکومت نے انتقاما ًان کی ویب سائٹ بند کرنے میں جزوی کامیابی تو حاصل کرلی لیکن امریکا کے پاس ایسی ٹیکنالوجی نہیں ہے جو وکی لیکس کو مکمل بند کرسکے۔کیونکہ خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا سلسلہ دنیابھرکی تقریبا ً دو ہزار آزاد ویب سائٹ پر جاری ہے اور اسے روکنا امریکا کے بس کی بات نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.