5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چین نے دنیا کے سب سے بڑے شہر کی منصوبہ بندی کی تردیدکردی
جنگ نیوز -
بیجنگ …چین نے دنیا کے سب سے بڑے شہر کی منصوبہ بندی کی تردید کی ہے اور کہا ہے نو شہروں کو ساتھ ملانے کا ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے حکام نے ایسی تمام رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ چین کے نو شہروں کو ملانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔کچھ دن پہلے میڈیا میں یہ رپورٹ آئی تھی کہ چین اس منصوبے پر کام کر رہا ہے ۔کمیونسٹ پارٹی کی صوبائی کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیا میں آنیوالی ان تمام باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ چین کے اس میگا سٹی کی تعمیر کے بعد بیالیس ملین کی آبادی والاانتہائی شاندار میگا سٹی تشکیل پائیگا ۔