5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی میں موسم ابر آلود رہے گا،وقفے وقفے سے ہلکی بارش
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں آج پورا دن موسم ابر آلود رہے گا جبکہ شہر میں وقفے وقفے سے کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہورہی ہے ۔کراچی میں آج صبح سے موسم ابر آلود ہے اورکلفٹن، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباداور صدر کے مختلف علاقوں سمیت مختلف حصوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش دینے والا ہوا کا کم دباؤ بلوچستان اور ملک کے شمال مغربی حصوں میں موجود ہے جسکی وجہ سے بلوچستان خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان کشمیراور شمالی پنچاب میں تیز بارش ہوگی جبکہ کراچی میں موسم ابر آلود رہے گا اور وقفے وقفے سے کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔