تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں کیویز کو شکست دیکر سیریز برابر کرلی

جنگ نیوز -
کرائسٹ چرچ…پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو43 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ،ایک سے برابر کرلی ہے ۔ کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ، پاکستان نے50 اوورز میں7 وکٹ کے نقصان پر293 رنز اسکور کئے، محمد حفیظ نے ون ڈے کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی، وہ115 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاہد آفریدی نے دھواں دار بیٹنگ کی اور19 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی، آفریدی نے پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے پچیس گیندوں پر پینسٹھ رنز بنائے ۔عمر اکمل چوالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کائل ملز ، ٹم ساوتھی اور ہمیش بینیٹ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں کیویز نے اننگز کا آغاز جارحانہ کیا مگر بڑی پارٹنرشپ سے محروم رہے، میزبان ٹیم294 رنز کے تعاقب میں9 وکٹ پر250 رنز بناسکی، اسکاٹ اسٹائرس چھیالیس رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے ، کین ولیم سن نے بیالیس رنز بنائے۔پاکستان نے میچ43 رنز سے میچ جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کرلی۔ محمد حفیظ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.