5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آسٹریلین اوپن: ویمنز ایونٹ کا فائنل آج کلسٹر اور لی نا کے درمیان ہوگا
جنگ نیوز -
ملبورن …آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ایونٹ کا فائنل آج بلجیم کی کم کلسٹرز اور چین کی لی نا کے درمیان کھیلا جائے گا۔چین کی لی نا پہلی ایشین کھلاڑی ہیں جو گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کا فائنل کھیلیں گی۔ انہوں نے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ ڈنمارک کی کیرولائن ووزنیاکی کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا،جس کے بعد وہ ٹائٹل کی فیورٹ کھلاڑی تصور کی جارہی ہیں ،لی نا کا مقابلہ ہوگا ٹرپل گرینڈ سلیم چمپئن کم کلسٹرز سے ۔کلسٹرزنے روس کی ویرا زوناریوا کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔تھرڈ سیڈ کم کلسٹرز پہلی بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے پرامید ہیں۔