5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی لاہور میں رہائشگاہ لیسکو کی نادہندہ نکلی
جنگ نیوز -
لاہور …وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی لاہور میں رہائشگاہ لیسکو کی نادہندہ نکلی ،نادہنگی کے باوجود سات ماہ سے بجلی چل رہی ہے ۔ لیسکو ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاوس 189 ڈیفنس کا 8لاکھ 90 ہزار روپے کا بل واجب الادا ہے اور نوٹسز کے باجود سات ماہ سے بل جمع نہیں کرایا ، بجلی کی فراہمی جاری ہے جو ایک بار بھی منقطع نہیں کی گئی ۔لیسکو ذرائع نے مزید بتایا کہ وہ وزیر اعظم ہاوس کی بجلی کیسے کاٹ سکتے ہیں ۔ لیسکو ایکسئین کا موقف ہے کہ وزیر اعظم ہاوس کا بل سرکاری محکمہ پی ڈبلیو ڈی دیتا ہے ،مسلسل یادہانی کرائی گئی لیکن بل نہیں ملا۔