تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جاپان میں خوبصورت ڈیزائنز والے گٹر )مین ہول( کے ڈھکن

جنگ نیوز -
ٹوکیو…سی ایم ڈی…جاپان جو دنیا بھر میں ٹیکنالوجی میں سب سے آگے مانا جاتاہے وہیں اپنی ملک کے تہذیب و تمدن کواجا گر کر نے میں اس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔جیسے عمارتوں کی بناوٹ ،ڈیزائن،تعمیر،جدید سڑکیں جاپان کی خاصیت ہیں ویسے ہی گٹروں، گڑھوں اور مین ہولز کی جانب بھی جاپانی باسیوں اور انتظامیہ کی خصوصی توجہ رہتی ہے۔جاپان میں مین ہولز کے ڈھکنوں کو بھی خوبصورتی کا معیار بنادیا گیا ہے اور ان پر اپنی ثقا فت سے متعلق خو بصوت تصاویربنا ئی گئی ہیں جو سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔ان مین ہولز کے ڈھکنوں کو اس قدر خوبصورت اور دیدہ زیب پینٹنگز سے آراستہ کیا گیا ہے کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں ششدر رہ جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.