5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مصر:پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد53سے بڑھ گئی
جنگ نیوز -
قاہرہ…فارن ڈیسک… مصر میں پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد53سے زائد ہوگئی جبکہ ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابقمصر کے مختلف شہروں میں پر تشدد مظاہر ے جاری ہیں۔ان مظاہروں میں 53سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اسکندریہ میں23،سویز میں15اور قاہرہ میں15افراد ان مظاہروں میں ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔ ایک ہزار سے زیاد ہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ مصر کے صدر حسنی مبارک کے خلاف لاکھوں افراد گلیوں میں احتجاج کر رہے ہیں۔ مشرق وسطی کے سب سے گنجان آباد ملک میں 25جنوری سے لوگ حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔عوام کی جانب سے صدر حسنی مبارک کا حکومت تحلیل کرنے کا اقدام مسترد کیا جاچکا ہے جبکہ عالمی برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت امن قائم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔