5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گیس کی قلت 10برس میں تین گنا بڑھ سکتی ہے، سیکرٹری پٹرولیم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی سیکریٹری پٹرولیم امتیاز قاضی نے کہاہے کہ ملک میں قدرتی گیس کے موجودہ شارٹ فال میں اگلے دس سالوں کے دوران تین گنا اضافے کاخدشہ ہے۔زیرزمین ٹائٹ گیس ذخائر نکالنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری لی جائے گی ۔ سیکریٹری پٹرولیم نے اسلام آباد میں تیل اورگیس کانفرنس سے خطاب میں کہاہے کہ گیس کی یومیہ طلب6 ارب اور فراہمی4 ارب مکعب فٹ ہے۔اس طرح شارٹ فال2 ارب مکعب فٹ ہے ، آئیندہ دس برس میں طلب میں مزید8 ارب مکعب فٹ کا اضافہ متوقع ہے جس سے شارٹ فال چھ ارب مکعب فٹ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں زیرزمین ٹائٹ گیس کے4 ٹریلین کیوبک فٹ ذخائر موجود ہیں اور مشترکہ مفادات کونسل کی اجازت سے انہیں دریافت کیا جائیگا۔